ہم زبان کے پکے ہیں، بجلی کی قیمتیں کم ہوں گی، اگلے چند روز میں میری باتیں ثابت ہوجائیں گی، وفاقی وزیر توانائی

میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے بجلی کے نرخوں میں کمی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ چند روز میں یہ وعدہ عملی طور پر ثابت ہو جائے گا۔ انہوں نے میڈیا میں گردش کرنے والی ان خبروں کو بے بنیاد قرار دیا کہ حکومت بجلی کی قیمتیں کم نہیں کر رہی۔ وزیرِاعظم جلد مناسب وقت پر باضابطہ اعلان کریں گے، جبکہ صارفین کے لیے طویل مدتی ریلیف پیکج کی تیاری بھی جاری ہے۔ دوسری جانب، حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھتے ہوئے 10 روپے فی لیٹر ٹیکس میں اضافہ کیا ہے، تاہم حکومتی پالیسی کے مطابق بجلی کے نرخوں میں کمی کا فائدہ براہ راست عوام کو منتقل کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں