امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے ملیر ہالٹ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کیا
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی نااہلی ، غفلت اور کرپشن کی وجہ سے ٹینکر موت کا پروانہ بن گئے ہیں
انہوں نے سوال کیا کہ وزیر اعلیٰ ، وزیر ٹرانسپورٹ ، آئی جی اور دی آئی جی کہاں ہیں؟ ایکشن کیوں نہیں لیا جاتا
منعم ظفر خان نے کہا کہ ٹریفک پولیس کے اہلکار قوانین پر عملدرآمد کرانے کے بجائے موٹر سائیکل و گاڑی والوں سے رشوت لیتے ہیں۔
اوقات کار کے تعین کے باوجود دن دہاڑے ڈمپر و ٹینکر کیسے چل رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کراچی کے شہریوں کو تنہا نہیں چھوڑسکتی ، پولیس کی جانب سے رشوت کا بازار فوری طور پر ختم کیا جائے، محکمہ پولیس میں کراچی میں رہنے والے شہری کو بھرتی کی جائے۔
انہوں نے 5 اپریل کو آئی جی آفس پر احتجاجی دھرنے کا اعلان بھی کیا اور کہا کہ ہم ضرورت پڑنے پر وزیر اعلی ہاؤس پر بھی دھرنا دیں گے۔