مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ میں شب قدر کی تلاش میں عبادات، 25 لاکھ سے زائد نمازیوں کی شرکت

رمضان المبارک کی 25ویں شب کے موقع پر مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ میں خصوصی عبادات کا اہتمام کیا گیا، جس میں لاکھوں زائرین نے نوافل، قیام اللیل اور اجتماعی دعاؤں میں شرکت کی۔ مقدس مقامات کے صحن، چھتوں، اطراف کی شاہراہوں اور کلاک ٹاور میں نمازیوں کا غیرمعمولی رش دیکھنے میں آیا۔ طوافِ کعبہ اور عمرہ کی سعادت حاصل کرنے والے زائرین کی بڑی تعداد عبادات میں مشغول رہی۔ زائرین کے تحفظ اور ہجوم کے مؤثر انتظام کے لیے 20 ہزار پبلک سیکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئے، جنہوں نے جدید ٹیکنالوجی اور مواصلاتی نظام کے ذریعے ٹریفک کی روانی اور نظم و نسق کو یقینی بنایا۔

اپنا تبصرہ لکھیں