یومِ پاکستان کے موقع پر صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا قوم کے عزم اور یکجہتی پر اظہارِ اطمینان، کہا کہ پاکستان مشکلات پر قابو پانے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے اور عوام و مسلح افواج ہر چیلنج کا سامنا کرنے کے لیے متحد ہیں۔ انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو ایک مستحکم، جدید اور فلاحی اسلامی ریاست بنانے کے لیے ہم پرعزم ہیں۔ صدرِ مملکت نے نوجوانوں کو ملک کا اصل سرمایہ قرار دیتے ہوئے تعلیم، تحقیق اور جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنے پر زور دیا۔ مزید کہا کہ پاکستان عالمی برادری اور ہمسایہ ممالک کے ساتھ امن و استحکام پر مبنی مضبوط تعلقات کا خواہاں ہے۔
