گورنر سندھ کامران ٹسوری نے یومِ پاکستان کے موقع پر قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ ملکی حالات جلد بہتری کی جانب گامزن ہوں گے اور ترقی کے لیے قومی یکجہتی ناگزیر ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ بیرونی قوتیں ملک کو معاشی طور پر کمزور کرنے کی سازشیں کر رہی ہیں، جنہیں ناکام بنانے کے لیے عوام کو متحد ہونا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر شہری آئینی و قومی جذبے کے تحت ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرے۔ مزید کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ صرف سیکیورٹی فورسز کی نہیں بلکہ پوری قوم کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
