مسجد نبوی میں 120 ممالک کے 4,000 افراد کا اعتکاف، شاندار انتظامات

مدینہ: رمضان المبارک کے آخری عشرے میں مسجد نبوی میں 120 ممالک سے تعلق رکھنے والے 4,000 معتکفین کے لیے مثالی انتظامات کیے گئے۔ معتکفین کو طبی سہولیات، افطار، عشائیہ اور سحری کی فراہمی، موبائل چارجنگ اسٹیشنز اور لاکرز کی سہولت فراہم کی گئی۔ مردوں اور خواتین کے لیے مخصوص مقامات مختص کیے گئے، جب کہ دینی رہنمائی، مختلف زبانوں میں ترجمے اور معاون ڈیسک جیسی سہولیات بھی دستیاب رہیں۔ ہر معتکف کو شناختی بینڈ اور ذاتی نگہداشت کٹ فراہم کی گئی تاکہ انہیں مکمل یکسوئی کے ساتھ عبادات کا موقع ملے۔

اپنا تبصرہ لکھیں