اس ڈر سے میچ نہیں دیکھا کہیں بیٹے کو ہماری ہی نظر نہ لگ جائے، والدہ حسن نواز

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے نوجوان بیٹر حسن نواز نے نیوزی لینڈ کے خلاف 44 گیندوں پر ناقابلِ شکست 105 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر قومی ٹیم کو فتح دلائی۔ ان کی اس تاریخی کارکردگی پر والدین نے خوشی اور فخر کا اظہار کیا۔ والدہ نے نظرِ بد کے خوف سے میچ دیکھنے سے گریز کیا، جبکہ والد نے بیٹے کی انتھک محنت کو کامیابی کی اصل وجہ قرار دیا۔ حسن نواز نے اپنی سنچری والد کے نام کرتے ہوئے ان کی دعاؤں کو اپنی کامیابی کا راز قرار دیا۔ اس شاندار کارکردگی پر انہیں پلیئر آف دی میچ کا اعزاز ملا، جبکہ انہوں نے بابر اعظم کا تیز ترین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سنچری بنانے کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں