کے پی میں بلدیاتی نمائندے 2 سال سے فنڈز نہ ملنے پر سڑکوں پر ہیں، تنخواہیں ادا کرنے کے لئے گنڈاپور کے پاس فنڈز نہیں ہیں، عظمیٰ بُخاری

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں بلدیاتی نمائندے دو سال سے فنڈز کی عدم دستیابی پر احتجاج کر رہے ہیں، جبکہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کے لیے بھی فنڈز موجود نہیں۔ خیبر پختونخوا حکومت نے مرکزی بحالی پروجیکٹ کے 162 ملازمین کو برطرف کر دیا، جس سے بے روزگاری میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔ تعلیمی اداروں کے ملازمین بھی فنڈز نہ ملنے کے باعث احتجاج پر مجبور ہیں۔ دوسری جانب، پنجاب میں مریم نواز کی قیادت میں ایک لاکھ سے زائد افراد کو روزگار فراہم کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں