سندھ کے سینیر صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ نے سندھ اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کے بلاول بھٹو زرداری کے ترقیاتی وژن کے تحت وزیرِ اعلیٰ مراد علی شاہ اور ان کی ٹیم مسلسل محنت کر رہی ہے۔ سندھ کا ترقیاتی بجٹ ملک میں سب سے بڑا ہے، جبکہ وفاق کی جانب سے 2013 کے بعد مسلسل نظر انداز کیے جانے کے باوجود شفاف ترقیاتی کاموں کو بین الاقوامی سطح پر سراہا گیا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی سندھ کا دل و جان ہے اور اس کی ترقی کے لیے سنجیدہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
