پاکستان نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔ آکلینڈ میں کھیلے جانے والے اس میچ میں عباس آفریدی اور ابرار احمد کو ٹیم میں شامل کیا گیا، جبکہ محمد علی اور جہانداد خان کو اسکواڈ سے باہر کردیا گیا۔ نیوزی لینڈ آج کی فتح کے ساتھ سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرسکتا ہے۔
