میڈیا رپورٹس کے مطابق لیاقت آباد 10 نمبر کے قریب 22 وہیلر ٹرالر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔ زخمی افراد کو فوری طور پر عباسی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ایک نوجوان دوران علاج دم توڑ گیا۔ جاں بحق شخص کی شناخت حیدر علی قریشی کے نام سے ہوئی، جو بفرزون میں ویلڈنگ کا کام کرتا تھا۔ پولیس نے حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور کو گرفتار کر کے ٹرالر تحویل میں لے لیا اور تحقیقات کا آغاز کر دیا۔
