میڈیا رپورٹس کے مطابق جوہر موڑ کے قریب تیز رفتار کنکریٹ مکسر کی ٹکر سے 25 سالہ موٹر سائیکل سوار عبدالصبور جاں بحق ہو گیا، جبکہ دوسرا نوجوان زخمی ہو گیا، جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ حادثہ گلستانِ جوہر بلاک 19 میں خالد بیکرز کے قریب پیش آیا، جہاں ایک ہائی روف گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار گر گیا اور پیچھے سے آنے والے کنکریٹ مکسر نے انہیں کچل دیا۔ واقعے کے بعد مشتعل افراد نے کنکریٹ مکسر کو آگ لگا دی، جبکہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ڈرائیور کو حراست میں لے لیا۔
