دنیا بھر میں لاکھوں مسلمان آج اعتکاف میں بیٹھیں گے، مساجد میں خصوصی انتظامات مکمل

رمضان المبارک کے آخری عشرے میں لاکھوں مسلمان آج سے مساجد اور گھروں میں اعتکاف کی سعادت حاصل کریں گے۔ ملک بھر کی مساجد میں خصوصی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، جبکہ معتکفین تلاوتِ قرآن، نوافل اور ذکر و اذکار میں مشغول رہیں گے۔ اعتکاف 20 رمضان المبارک کی مغرب سے شروع ہو کر عید الفطر کے چاند نظر آنے تک جاری رہے گا۔ طاق راتوں میں خصوصی عبادات اور دعاؤں کا اہتمام کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں