لفظ “فی الحال” استعمال نہیں کرنا چاہیے تھا، اگر لوگوں کی دل آزاری ہوئی تو معافی مانگتا ہوں، اپنی اہلیہ کے ساتھ بہت خوش ہوں، دانش تیمور

سوشل میڈیا پر اداکار دانش تیمور کو اپنے بیان پر سخت تنقید کا سامنا تھا ۔ انہو ں نے ویڈیو پیغام میں اپنے بیان پر معافی مانگ لی ۔

انہوں نے کہا کہ وہ فی الحال کا لفظ عام گفتگو میں بھی استعمال کرتے ہیں مگر انہیں یہ لفظ وہاں استعمال نہیں کرنا چاہیے تھا شاید ان کی زبان پھسل گئی تھی۔

دانش تیمور نے کہا کہ اگر لوگوں کی دل آزاری ہوئی تو وہ معافی مانگتے ہیں ۔ اپنی اہلیہ کے ساتھ وہ بہت خوش ہیں اور لوگ بھی بھی خوش رہیں

اپنا تبصرہ لکھیں