میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے نجی ٹی وی کے شو میں بات کرتے ہوئے کہا کہ وفاق کو 100 ارب روپے کراچی کو دینے چاہئیں ، وزیراعظم سے کئی بار ملا ان سے کہا کراچی کے لیے فنڈز چاہئیں ۔۔ انہوں نے بتایا کہ شاہراہ بھٹو 31 دسمبر 2025 تک کھول دیں گے، ریڈ لائن میں ٹیکنیکل ایشو ہے حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔ کریم آباد انڈر پاس اگست ستمبر تک مکمل کرلیں گے
