کراچی میں گرمی کی شدت برقرار، جمعہ سے درجہ حرارت میں مزید اضافے کا امکان

کراچی میں عید الفطر کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، جبکہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ سے گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے، جس کے دوران درجہ حرارت 37 سے 38 ڈگری تک پہنچ سکتا ہے۔ دن میں گرم اور خشک ہوائیں چلنے کا امکان ہے، جبکہ شام کے وقت سمندری ہوائیں بحال ہونے کی توقع ہے۔ 25 مارچ کے بعد درجہ حرارت میں معمولی کمی متوقع ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں