کے فور منصوبے کا پانچ بار افتتاح ہوچکا کوئی بھی اس پر اپنی تختی لگا دے لیکن شہر کو پانی دیں، مرتضیٰ وہاب

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ کے-فور منصوبے کا پانچویں بار افتتاح ہو چکا ہے، کسی بھی سطح پر تختی نصب کرنے کے بجائے شہریوں کو پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ پانی سے پیدا ہونے والی بیماریوں کی روک تھام کے لیے 29 کروڑ روپے کی لاگت سے 29 کلورینیشن سینٹرز قائم کیے جا رہے ہیں، جبکہ 14 اگست تک حب ڈیم سے یومیہ 4 کروڑ گیلن اضافی پانی فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں پارکنگ کے نئے ٹھیکے نہیں دیے جائیں گے، اور 80 ارب روپے کے کے-فور منصوبے پر مستقل بنیادوں پر کام جاری رکھنا ناگزیر ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ 2006 کے بعد سے وفاقی حکومت نے KMC کو کوئی مالی معاونت فراہم نہیں کی، تاہم گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی کوششوں سے آئندہ چند روز میں 100 ارب روپے کی فراہمی متوقع ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں