میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی نمبر 6 میں ڈکیتی کی واردات کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے میڈیکل اسٹور کے مالک جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق دو مسلح ملزمان موٹرسائیکل پر سوار ہوکر میڈیکل اسٹور میں ڈکیتی کے بعد فرار ہو رہے تھے کہ شہریوں نے شور مچا دیا۔ ملزمان نے فرار ہوتے وقت فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں صہیب نامی دکاندار گولی لگنے سے موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی ہے۔
