لوگ انتظار کررہے ہوتے ہیں کہ ٹیم ہارے تو تنقید شروع کریں : حارث رؤف

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کی شکست کے بعد تنقید ایک معمول بن چکی ہے اور بعض لوگ صرف ہار کے انتظار میں رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کو مکمل موقع دیے بغیر ان کی صلاحیتوں کا درست اندازہ نہیں لگایا جاسکتا۔ نیوزی لینڈ کے خلاف شکست پر تبصرہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہمارے بولرز نے پوری کوشش کی، مگر کیوی بلے بازوں کے کچھ شاٹس بدقسمتی سے چھکوں میں تبدیل ہوگئے۔ حارث رؤف نے واضح کیا کہ صرف پاکستانی بولرز ہی نہیں بلکہ عالمی فاسٹ بولرز کو بھی ایشیائی پچز پر مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم ٹیم کی بہتری کے لیے محنت کر رہے ہیں اور سینئرز و جونیئرز سب کو سپورٹ فراہم کی جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں