نیوزی لینڈ نے ڈونیڈن میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔ بارش کے باعث میچ کو فی اننگز 15 اوورز تک محدود کر دیا گیا، جہاں پاکستان نے 136 رنز کا ہدف دیا، جو میزبان ٹیم نے 13.1 اوورز میں حاصل کر لیا۔ قومی ٹیم کی بیٹنگ مشکلات کا شکار رہی، تاہم آغا سلمان نے 46 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی۔ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی، ابرار احمد کی جگہ حارث رؤف کو شامل کیا گیا۔
