حکومت کی جانب سے ایک لیٹر پیٹرول پر 107 روپے 12 پیسے اور ڈیزل پر 104 روپے 59 پیسے ٹیکس، ڈیوٹیز اور مارجنز وصولی کا انکشاف

حکومت پاکستان کی جانب سے پیٹرول پر 107 روپے سے زائد ٹیکسز اور مارجن وصول کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ جیو نیوز کے مطابق پیٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت 148.51 روپے جبکہ عوام کے لیے 255.63 روپے فی لیٹر مقرر ہے، اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی ایکس ریفائنری قیمت 154.06 روپے اور فروخت قیمت 258.64 روپے فی لیٹر ہے۔ سرکاری دستاویزات کے مطابق پیٹرولیم لیوی ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 70 روپے فی لیٹر تک پہنچ چکی ہے، جبکہ پیٹرول پر 15.28 روپے اور ڈیزل پر 15.78 روپے کسٹمز ڈیوٹی بھی شامل ہے۔ ڈیلرز کمیشن اور آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا مارجن مجموعی طور پر 16.51 روپے فی لیٹر وصول کیا جا رہا ہے۔ فی الوقت پیٹرول اور ڈیزل پر کوئی سیلز ٹیکس لاگو نہیں کیا گیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں