امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ عوام بجلی کے بلوں، موبائل کارڈز،اپنی تنخواہوں اور آٹے ، چینی، دال پر ٹیکس دے رہے ہیں، جب کہ ارکان پارلیمان نے اپنے تنخواہوں میں اضافہ کرلیا ہے ۔۔ مہنگائی میں اضافہ ہورہا ہے ۔۔ صرف وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کے اشتہارات میں عوام کے حالات بہتر ہورہے ہیں
کراچی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ خیبر پختونخوا بدامنی کا شکار ہے ۔۔ وفاقی اور صوبائی حکومت میں چپلقش جاری ہے ۔۔ جماعت اسلامی صوبے میں مستقل امن کے لیے روڈ میپ دے گی ۔ پروفیسر ابراہیم کی قیادت میں کمیٹی سفارشات تیار کرے گی
امیر جماعت اسلامی پاکستان نے اسلام آباد میں بلوچستان کانفرنس کے انعقاد کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سوال یہ ہے کہ بلوچوں میں عدم اعتماد کیوں پیدا ہوا ؟