اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے عید الفطر کے موقع پر نئے کرنسی نوٹوں کی دستیابی سے متعلق اعلامیہ جاری کر دیا۔ بینکوں کی 17,000 شاخوں کو 27 ارب روپے کے نئے کرنسی نوٹ فراہم کیے جا چکے ہیں۔ عید کے دوران اے ٹی ایم نیٹ ورک بلاتعطل فعال رہے گا، جبکہ کیش مانیٹرنگ ٹیمیں معیاری اور صاف ستھرے نوٹوں کی فراہمی یقینی بنائیں گی۔ کمرشل بینکوں کی تمام شاخیں عوام کو عید کے لیے نئے کرنسی نوٹ جاری کریں گی۔
