ڈان نیوز کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ کے دوران بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 1.78 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ جنوری 2025 میں سالانہ بنیادوں پر پیداوار 1.22 فیصد کم ہوئی، تاہم دسمبر 2024 کے مقابلے میں 2.09 فیصد اضافہ ہوا۔ خوراک، فرنیچر، مشینری، فرٹیلائزر، کیمیکلز اور آئرن و اسٹیل مصنوعات کی پیداوار میں نمایاں کمی دیکھی گئی، جبکہ الیکٹریکل مصنوعات بھی منفی رجحان کا شکار رہیں۔ دوسری جانب، تمباکو اور مشروبات کی پیداوار میں معمولی اضافہ، جبکہ آٹوموبائل شعبے میں 45.74 فیصد نمایاں ترقی ہوئی۔ فارماسیوٹیکل اور ٹیکسٹائل صنعت میں بھی بہتری دیکھی گئی، جو بعض صنعتی شعبوں میں استحکام کی عکاسی کرتی ہے۔
