وزیرِ بلدیات سندھ سعید غنی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کے سندھ حکومت جتنا پیسہ کراچی پر خرچ کر رہی ہے اتنا سندھ کے کسی اور شہر پر نہیں کر رہی، انہوں نے مزید کہا کے گورنر سندھ صاحب کی پارٹی وفاق میں ہے وہ مہربانی کریں اور وفاق سے کراچی کا حق دلائیں، مجھے حیرت ہوتی ہے جب لوگ ہم سے سوال کرتے ہیں کے کراچی کا پیسہ سندھ حکومت کو ملتا ہے اس میں سے لگایا کتنا جاتا ہے، جبکہ یہ سوال وفاقی حکومت سے بنتا ہے کیونکہ کراچی سے بہت بڑا حصہ وفاقی حکومت کلیکٹ کرتی ہے، وفاقی حکومت کو چاہیے کراچی پر بھی خرچہ کرے
