کورنگی میں ڈاکو شہری سے 25 لاکھ لوٹ کر فرار، فائرنگ سے سکیورٹی گارڈ جاں بحق

روزنامہ جنگ کے مطابق کورنگی میں مسلح ڈاکو پولٹری فارم کے تاجروں سے 25 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے، جبکہ مزاحمت پر سیکیورٹی گارڈ کو شدید زخمی کر دیا۔ زخمی گارڈ کو اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ دوران علاج جان کی بازی ہار گیا, پولیس کے مطابق تین ملزمان کار میں جبکہ ایک موٹر سائیکل پر آیا اور فائرنگ کی۔ تاحال ملزمان گرفتار نہ ہو سکے، وزیر داخلہ سندھ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی کورنگی سے تفصیلات طلب کر لیں۔ ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے انٹیلی جنس اور انویسٹی گیشن پولیس کو ٹاسک دے دیا گیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں