مالی سال 2024 میں پاکستان نے 11 ارب 47 کروڑ 50 لاکھ ڈالر غیر ملکی قرضہ واپس کیا جون 2023 تک پاکستان 126 ارب 14 کروڑ ڈالر کا مقروض تھا ، وزیر خزانہ

وفاقی وزیر خزانہ نے گزشتہ 5 سال کے دوران غیر ملکی قرضوں اور واجبات کی تفصیلات ایوان میں پیش کردیں۔

ڈان نیوز کے مطابق وزیر خزانہ نے بتایا کہ جون 2023 تک پاکستان کے غیر ملکی قرضوں اور واجبات کی کل رقم 126 ارب 14 کروڑ ڈالرز تھی

یہ غیر ملکی قرضہ جی ڈی پی کا 43.03 فیصد ہے۔

مالی سال 2024 میں پاکستان نے 11 ارب 47 کروڑ 50 لاکھ ڈالر غیر ملکی قرضہ واپس کیا

انہوں نے قومی اسمبلی کو آگاہ کیا کہ آئندہ مالی سال میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں