مولانا فضل الرحمٰن کے ساتھ معاملات اچھے ہو رہے ہیں، پی ٹی آئی

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ ہم نے جے یو آئی اور جماعت اسلامی سے ملاقاتیں کی ہیں، مولانا فضل الرحمٰن کے ساتھ معاملات اچھے ہو رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمٰن کے جو تحفظات تھے اس کو دیکھا ہے، اب چیزیں بہتر ہو رہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی ملکی سلامتی کے حوالے سے میٹنگ میں شریک ہوگی۔

شیخ وقاص اکرم نے مطالبہ کیا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی وقت کی ضرورت ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں