حکومت نے پیٹرول پر لیوی میں 10 روپے فی لیٹر کا اضافہ کردیا ہے۔
جیو نیوز کے مطابق پیٹرول پر لیوی 60 سے بڑھا کر 70 روپے فی لیٹرکردی گئی ہے۔
ڈیزل پربھی لیوی 10 روپے فی لیٹر بڑھائی گئی ہے
عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان تھا
اگر پیٹرولیم لیوی میں موجودہ اضافہ نہیں ہوتا تو عوام کو پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے تک ریلیف مل سکتا تھا۔
حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنےکا اعلان کیا ہے