کراچی پر وڈیروں ، جاگیر داروں اور ڈاکوؤں کو مسلط کیا گیا، عید کے بعد حقوق کراچی ملین مارچ ہوگا، حافظ نعیم الرحمان، امیر جماعت اسلامی پاکستان

کراچی کو وڈیروں، جاگیرداروں, چوروں اور ڈاکوؤں کے حوالے کر دیا گیا ہے، عید کے بعد حقوقِ کراچی ملین مارچ ہوگا۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان، حافظ نعیم الرحمٰن نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ کراچی کے عوام کی حقیقی قیادت کو دبایا جا رہا ہے اور بدعنوان عناصر کو مسلط کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے اسٹیبلشمنٹ سے سوال کیا کہ 50 فیصد سے زائد ریونیو دینے والے شہر کے ساتھ ایسا سلوک کیوں کیا جا رہا ہے؟ انہوں نے اعلان کیا کہ 27 اپریل کو حقوقِ کراچی ملین مارچ منعقد ہوگا، جس کے ذریعے عوام اپنے حقوق کے لیے بھرپور آواز بلند کریں گے۔

اپنا تبصرہ لکھیں