بلدیہ ٹاؤن میں راشن تقسیم کے دوران بھگدڑ مچ گئی، ایک بزرگ خاتون ہجوم کے نیچے دب کر جاں بحق، متعدد زخمی

میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں ایک نجی فلاحی تنظیم کی جانب سے راشن کی تقسیم کے دوران بھگدڑ مچنے سے ایک ضعیف خاتون جاں بحق ہوگئیں، جبکہ متعدد خواتین زخمی ہوئیں۔ راشن کی تقسیم سے قبل ہی بڑی تعداد میں خواتین اور بچے جمع تھے، جیسے ہی دروازہ کھولا گیا، ہجوم بے قابو ہو کر اندر داخل ہوا، جس کے نتیجے میں بھگدڑ مچ گئی۔ اس دوران کئی خواتین زمین پر گر گئیں، جن میں سے 4 سے 5 زخمی ہوئیں، جبکہ ایک ضعیف خاتون ہجوم کے نیچے دب کر جان کی بازی ہار گئیں۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی گئی اور جاں بحق خاتون کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں