پیپلز پارٹی عوامی خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے اور کراچی سمیت سندھ بھر میں ترقیاتی منصوبے جاری ہیں۔ سینئر وزیرِ سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ پانی کی منصفانہ تقسیم کے لیے نئے منصوبے متعارف کرائے جا رہے ہیں اور پیپلز پارٹی دریائے سندھ کے پانی کا مکمل تحفظ یقینی بنائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک دشمن عناصر ہمیں کمزور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور بدقسمتی سے کچھ لوگ ان کے ہاتھوں استعمال ہو رہے ہیں۔ پیپلز پارٹی کا دریائے سندھ پر نئی نہروں کی تعمیر کے حوالے سے مؤقف واضح ہے کہ یہ غیر ضروری ہیں، جس کی صدر مملکت نے بھی تائید کی ہے۔ انہوں نے جی ڈی اے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ نہروں کے معاملے پر سیاست کر رہے ہیں اور غیر ضروری تنازعہ کھڑا کرنا چاہتے ہیں۔
