یونیورسٹی روڈ پر سفر کرنے والے شہریوں کے لیے بری خبر یہ ہے کہ ریڈ لائن بس پراجیکٹ کی دسمبر 2026 تک بھی تکمیل مشکل ہوگئی ہے
سول ایوی ایشن اتھارٹی سمیت مختلف اسٹیک ہولڈرز کی جانب سے اعتراضات کے بعد منصوبہ مزید تاخیر کا شکار ہوگا
ڈان نیوز کے مطابق صوبائی وزیر شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ ہمارا ہدف دسمبر 2026؛تک منصوبہ کو مکمل کرنے تھا مگر اب میرا نہیں خیال کہ ایسا ہوسکے گا ۔ انہوں نے بتایا کہ سی اے اے نے پہلے این او سی جاری کردی تھی مگر اب کچھ اعتراضات اٹھائے ہیں جس کی وجہ سے ریڈ لائن کے اسٹرکچر کی تعمیر میں مزید تاخیر ہوسکتی ہے
انہوں نے کہا کہ یلو لائن پراجیکٹ اب وقت سے پہلے ستمبر 2025 کے بجائے مئی 2025 تک مکمل کرلیا جائے گا