صوبائی وزیرِ کھیل سردار محمد بخش مہر نے پاکستانی کرکٹرز کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے
رمضان کرکٹ ٹورنامنٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے سوال اٹھا دیا کہ کرکٹرز اگر حلوہ پوری، نہاری اور حلیم کھائیں گے تو کیسے کھیل پائیں گے؟
انہوں نے کرکٹرز کو ڈائٹ اور نیوٹریشن پر کام کرنے کا مشورہ دیا
صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ کرکٹ میرے دائرہ اختیار میں نہیں لیکن اب انہیں ہی کرکٹ کے لیے کچھ کرنا پڑے گا۔