پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز کل سے ہوگا، پہلا میچ کرائسٹ چرچ میں پاکستانی وقت کے مطابق صبح 6:15 پر کھیلا جائے گا۔ کپتان سلمان علی آغا کا کہنا ہے کہ ٹیم مکمل طور پر تیار ہے اور سیریز میں بے خوف اور مثبت کرکٹ کھیلے گی۔ انہوں نے کہا کہ اسکواڈ میں شامل نوجوان کھلاڑیوں نے ڈومیسٹک کرکٹ میں بہترین کارکردگی دکھائی ہے اور ان کے لیے یہ سنہری موقع ہے کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو انٹرنیشنل کرکٹ میں منوائیں۔ دوسری جانب، نیوزی لینڈ کی قیادت مائیکل بریسویل کے سپرد ہے، جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک 44 ٹی ٹوئنٹی میچز ہو چکے ہیں، جن میں پاکستان 23 فتوحات کے ساتھ برتری پر ہے۔
