صوبائی وزیر اطلات شرجیل انعام میمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کے ریڈ لائن بی آر ٹی منصوبے کو مختلف تکنیکی اور انتظامی چیلنجز کا سامنا ہے، جن میں محکموں کے اعتراضات شامل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت عوامی فلاح کے لیے سرگرم ہے، جبکہ بعض عناصر بے جا تنقید اور پروپیگنڈے میں مصروف ہیں۔ شرجیل میمن نے واضح کیا کہ بی آر ٹی منصوبہ عوام کے لیے بنایا جا رہا ہے اور کسی ادارے کے درمیان کوئی تنازعہ نہیں ہے۔ ان کے مطابق گرین لائن منصوبہ سندھ حکومت کے سپرد ہو چکا ہے اور جلد عوام کو خوشخبریاں ملیں گی۔
