ٹرک، ٹرالر اور ہیوی ٹریفک کے لیے لیاری ایکسپریس وے کے متوازی ایک اور سڑک بنانے کا فیصلہ

جیو نیوز کے مطابق کراچی میں ہیوی ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کے لیے لیاری ایکسپریس وے کے متوازی نئی شاہراہ کی تعمیر کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 25 کلومیٹر طویل کاریڈور کے ذریعے ٹرکوں اور ٹرالروں کی آمد و رفت 24 گھنٹے ممکن ہوگی۔ ایگزم بینک کوریا نے اس منصوبے کے لیے مالی معاونت فراہم کر دی ہے۔ فزیبلٹی اسٹڈی آئندہ 8 ماہ میں مکمل کی جائے گی، جس کے بعد تعمیراتی کام کا آغاز ہوگا۔

اپنا تبصرہ لکھیں