میڈیا رپورٹس کے مطابق رمضان المبارک کے پہلے عشرے میں مسجد الحرام میں زائرین کی تعداد ڈھائی کروڑ سے تجاوز کر گئی، جبکہ 55 لاکھ افراد نے عمرہ ادا کرنے کی سعادت حاصل کی۔ زائرین کی سہولت کے لیے 11 ہزار سے زائد عملہ تعینات ہے، جن کی نگرانی 350 سپروائزرز کر رہے ہیں۔ 20 ہزار زم زم ڈسپینسرز نصب کیے گئے، جبکہ مسجد الحرام کا کولنگ سسٹم 1 لاکھ 55 ہزار ٹن گنجائش رکھتا ہے۔ دوسری جانب، مسجد نبوی ﷺ میں بھی نمازیوں کی تعداد ایک کروڑ سے تجاوز کر گئی۔
