پی ایس ایل 10 کی ٹرافی کی شاندار رونمائی کردی گئی

ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کی ٹرافی کی شاندار رونمائی بحیرہ عرب میں ایک تاریخی انداز میں کی گئی، جہاں پاک بحریہ کے تعاون سے غوطہ خور نے ٹرافی سمندر کی تہہ سے نکال کر فرنچائزز کے نمائندوں کے حوالے کی۔ اس ٹرافی کو “The Luminara Trophy” کا نام دیا گیا ہے، جو چاندی سے تیار کی گئی ہے اور اس میں 22 ہزار سے زائد زرکون کے پتھر جڑے گئے ہیں۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے مطابق یہ ٹرافی لیگ کی تابناک میراث اور اس کے روشن مستقبل کی عکاسی کرتی ہے۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل کا دسواں ایڈیشن 11 اپریل سے شروع ہوگا جبکہ فائنل 18 مئی کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں