اقتصادی رابطہ کمیٹی نے نیٹ میٹرنگ قواعد میں ترمیم کی منظوری دے دی، جس کے تحت سولر صارفین سے بجلی کی خریداری کا نرخ 27 روپے سے کم کرکے 10 روپے فی یونٹ مقرر کیا گیا ہے۔ یہ اقدام گرڈ صارفین پر مالی بوجھ کم کرنے کے لیے کیا گیا ہے اور اس کا اطلاق صرف نئے سولر صارفین پر ہوگا۔ بریفنگ کے مطابق، دسمبر 2024 تک سولر صارفین کی تعداد 2.83 لاکھ جبکہ سولر بجلی کی پیداوار 4,321 میگاواٹ تک پہنچ چکی ہے۔ مزید برآں، ای سی سی نے گوادر نارتھ فری زون میں کام کرنے والی کمپنی کو 2025 تک برآمدی رعایت دینے کی بھی منظوری دے دی۔
