وفاقی ادارہ شماریات کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق رمضان المبارک کے دوران ملک میں چینی کی قیمت میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ اوسط قیمت 14 روپے 22 پیسے اضافے کے ساتھ 171 روپے 90 پیسے فی کلو تک پہنچ گئی، جبکہ زیادہ سے زیادہ قیمت 180 روپے فی کلو ریکارڈ کی گئی۔
