ماڑی پور میں ٹرالر کی موٹر سائیکل کو ٹکر، ایک نوجوان جاں بحق، دوسرا شدید زخمی

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے ماڑی پور میں بسم اللہ ہوٹل کے قریب ٹریفک حادثہ پیش آیا، جہاں ٹرالر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 18 سالہ ساحل جاں بحق ہوگیا، جبکہ 17 سالہ فرحان شدید زخمی ہوا۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ زخمی کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں