اختر کالونی کے قریب ٹرک کی موٹر سائیکل کو ٹکر، ایک شخص جاں بحق، دوسرا شدید زخمی

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے اختر کالونی کے قریب تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار ایک شخص جاں بحق، دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔ جاں بحق ہونے والے کی شناخت اسٹیفن مسیح کے طور پر ہوئی، جو نیشنل میڈیکل اسپتال میں ملازم تھا، جبکہ زخمی حمزہ کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا، پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں