کراچی کی مصروف ترین شاہراہ جہانگیر روڈ ایک بار پھر ٹوٹ پھوٹ کا شکار

کراچی کی مصروف ترین شاہراہ، جہانگیر روڈ، ایک سال قبل تعمیر کے باوجود ایک بار پھر خستہ حالی کا شکار ہوگئی۔ سڑک پر سیوریج کا پانی جمع ہونے سے لیاقت آباد سے گرومندر جانے والا ٹریک متاثر، ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہورہی ہے۔ افطار کے بعد اسٹریٹ لائٹس کی بندش سے سیکیورٹی خدشات بڑھ گئے ہیں، جبکہ رمضان المبارک میں شہریوں کو ٹریفک جام کے باعث دفاتر سے گھروں تک پہنچنے میں دشواری کا سامنا ہے۔ شہریوں نے محکمہ بلدیات سندھ اور میئر کراچی سے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں