روزنامہ جنگ کے مطابق کراچی انتظامیہ نے آئی آئی چندریگر روڈ پر ‘نو ہیلمٹ، نو انٹری’ پالیسی نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹریفک کے نظم و ضبط کو یقینی بنانے کے لیے ڈیلینیٹرز نصب کر دیے گئے ہیں۔ موٹر سائیکل سواروں کی غیر محتاط ڈرائیونگ کے باعث حادثات کی روک تھام کے لیے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔ ابتدائی طور پر اس پالیسی کا اطلاق آئی آئی چندریگر روڈ پر کیا گیا ہے، جسے مرحلہ وار دیگر مرکزی شاہراہوں تک توسیع دی جائے گی۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کے مطابق، آئندہ تمام مرکزی شاہراہوں پر ہیلمٹ پہننا لازمی ہوگا۔
