جیو نیوز کے مطابق سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ طویل عرصے سے مشکلات کا شکار ہے اور جب تک میرٹ پر فیصلے نہیں ہوں گے، بہتری ممکن نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اصلاحات کے خواہاں ہیں، لیکن ان کے لیے کرکٹ سے عدم واقفیت ایک چیلنج ہے۔ شاہد آفریدی نے چیمپئنز ٹرافی فائنل میں پی سی بی کی عدم موجودگی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ سسٹم میں مستقل مزاجی ضروری ہے، کیونکہ کھلاڑیوں کی ٹیم میں واپسی کے اصول بھی واضح نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہر نئے چیئرمین کے آتے ہی بڑی تبدیلیاں کر دی جاتی ہیں، جو درست حکمت عملی نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کپتانوں اور کوچز کو مناسب وقت دینا چاہیے، کیونکہ مسلسل دباؤ کارکردگی پر منفی اثر ڈال سکتا ہے۔
