کراچی سمیت سندھ بھر میں آئندہ 2 سے 3 روز کے دوران گرمی کی شدت میں کمی کا امکان

جیو نیوز کے مطابق موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن کا کہنا ہے کے کراچی سمیت سندھ بھر میں آئندہ 2 سے 3 روز میں گرمی کی شدت میں کمی متوقع ہے۔ شمالی بحیرۂ عرب میں موجود اینٹی سائیکلون، جو شدید گرمی کا سبب بنا تھا، اب مشرق کی طرف منتقل ہو چکا ہے۔ ہفتے اور اتوار سے کراچی میں درجہ حرارت معمول پر آ جائے گا اور دن کا پارہ 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں