محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں بدھ تک شدید گرمی برقرار رہے گی, جمعرات سے درجہ حرارت میں کمی کا امکان

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں شدید گرمی بدھ تک برقرار رہے گی، جبکہ جمعرات سے درجہ حرارت میں کمی متوقع ہے۔ بھارتی راجستھان میں موجود دباؤ کے باعث سمندری ہوائیں معطل ہیں اور گرم ہواؤں کا سلسلہ جاری ہے۔ بحیرہ عرب میں ہائی پریشر سسٹم بن رہا ہے جو کراچی میں تیز ہواؤں کا سبب بن سکتا ہے۔ معمول سے تیز ہواؤں کے نتیجے میں درجہ حرارت کم ہو کر 33 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں