23 مارچ تک بجلی کی قیمتیں مزید کم ہونے جارہی ہیں , وفاقی وزیر صنعت

روزنامہ جنگ کے مطابق وفاقی وزیر صنعت رانا تنویر حسین کا کہنا ہے کہ حکومت صنعتی بحالی کے لیے شرحِ سود کو مزید کم کرنے کے اقدامات کر رہی ہے اور 23 مارچ تک بجلی کی قیمتوں میں بھی مزید کمی متوقع ہے، جس سے معیشت کو استحکام ملے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی کوئی تحریک کامیاب نہیں ہوگی اور حکومت اپنی آئینی مدت مکمل کرے گی۔ انہوں نے بانی پی ٹی آئی کو ملک دشمن عناصر کا آلہ کار قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے عناصر کا ملکی سیاست میں کوئی کردار باقی نہیں رہا۔ علاوہ ازیں، انہوں نے دہشت گردوں کی رہائی میں ملوث افراد کو نتائج بھگتنے کا عندیہ دیا اور امریکا کو خطے میں استحکام کے لیے اپنا چھوڑا اسلحہ افغان حکومت سے خریدنے یا تلف کرنے کا مشورہ دیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں