حکومت نے 15 مارچ کو یومِ تحفظِ ناموسِ رسالت ﷺ کے طور پر منانے کا اعلان کر دیا۔ وزارتِ مذہبی امور نے اس حوالے سے مراسلہ جاری کرتے ہوئے تمام صوبوں کو توہینِ مذہب کی روک تھام اور آگاہی مہم چلانے کی ہدایت دی ہے۔ پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا، بلوچستان، اسلام آباد، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے حکام کو باضابطہ سفارشات ارسال کر دی گئی ہیں۔ ممتاز مذہبی رہنماؤں سے بھی عوامی آگاہی مہم میں مؤثر کردار ادا کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔
